منظور احمد وٹو کا معروف اداکار قاضی واجد کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 11 فروری 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے معروف اداکار قاضی واجد کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ورثا کو صبر عطا کرے انہوں نے قاضی واجد کے بے مثال اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ قاضی واجد نے اپنی اداکاری سے کئی عرصے تک عوام کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا قاضی واجد کے ڈرامے آج بھی شائقین پسندیدگی سے دیکھتے ہیں قاضی واجد کے انتقال سے اداکاری کا ایک باب ختم ہو گیا ہے مرحوم نے پوری دنیامیں پاکستان نام روشن کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں