منظور احمد وٹو کامعروف قانون دان وسابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پراظہارافسوس

اتوار 11 فروری 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے معروف قانون دان وسابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کی ملک کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ عاصمہ جہانگیر نے ملک میں آئین کی بالادستی او رقانون کی حکمرانی کے لئے عملی طور پر متحرک انداز میں کام کیا،ان کی قانون کے میدان میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے ورثا سے اظہار ہمدردی اور غم کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں