ْچودھری شجاعت حسین ،پرویزالٰہی کا معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پرا ظہار تعزیت

اتوار 11 فروری 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قانون کے شعبہ میں ان کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری میں انہیں نہایت مقبولیت حاصل تھی، انہیں عالمی سطح پر ایک مقام حاصل تھا، ہمیشہ انہوںنے اپنے خیالات، نظریات اور موقف کا نڈر ہو کر اظہار کیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں