پنجاب پولیس نے کھٹارہ گاڑیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا

آئی جی پنجاب نے حکومت سے آپریشنز و انویسٹی گیشن پولیس کے لئے ایک ارب 5کروڑمانگ لئے‘ذرائع

اتوار 11 فروری 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) پنجاب پولیس نے کھٹارہ گاڑیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا‘ آئی جی پنجاب نے حکومت سے آپریشنز و انویسٹی گیشن پولیس کے لئے ایک ارب 5کروڑمانگ لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس گاڑیوں کی خریداری کو 25 سال سے زائد ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے یہ گاڑیاں اکثر خراب رہتی ہیںآئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نوازخان کی جانب سے پنجاب حکومت کو ایک ارب پانچ کروڑروپے کیاضافی فنڈزکی فراہمی کے لیے مراسلہ بھجوادیا ان فنڈز سے 350 سنگل کیبن ڈالے اور واٹر بروزر سمیت دیگر گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ سنگل کیبن ڈالے آپریشنز اورانویسٹی گیشن پولیس کے لیے خریدے جائیں گے۔ ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے پچھلے سال بھی فنڈز مانگے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں