عاصمہ جہانگیر کا انتقال وکلاکمیونٹی کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے ‘وہ ایک نڈر اور دلیر خاتون جنہوں نے انسانی حقوق کیلئے بڑا کام کیاہے ‘ سینیٹر بیرسٹر اعتزازاحسن

اتوار 11 فروری 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر بیرسٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال وکلاکمیونٹی کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے ‘وہ ایک نڈر اور دلیر خاتون وکیل تھی جنہوں نے انسانی حقوق کیلئے بڑا کام کیاہے ‘ عاصمہ جہانگیر پانی کے دھارے کیخلاف چلنے والی خاتون ہے ان کا انتقال ہیومین رائٹس اور قانون کے شعبے کیلئے بہت برا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میں عاصمہ جہانگیر کو بہت دیر سے جانتا ہوں ان کے شوہر میاں طاہر جہانگیر میرے سکول فیلو تھے اور ہم نے ایک ساتھ تعلیم حاصل کی، اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں طاہر جہانگیر اور عاصمہ میں بہت پیار تھااعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر اور میری اہلیہ بشیری میں دوستی تھی انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر پانی کے دھارے کیخلاف چلنے والی خاتون ہے ان کا انتقال ہیومین رائٹس اور قانون کے شعبے کیلئے بہت برا نقصان ہے وہ غریب طبقے کی آواز تھی اور انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں