عاصمہ جہانگیر کے انتقال سے عدل کے ادارے کو ان کی کمی لمبے عرصے تک محسوس ہوتی رہے گی‘ڈاکٹر بابر اعوان

اتوار 11 فروری 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال سے عدل کے ادارے کو ان کی کمی لمبے عرصے تک محسوس ہوتی رہے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر وہ آواز تھی جس کو ایک لمبے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

پاکستان میں مزاحمتی سیاست کم ہوتی جا رہی ہے اور عاصمہ جہانگیر مزاحمتی سیاست کی بہت بڑی آواز تھیں۔ انہوں نے خود کو عالمی سطح پر منوایا ، عالمی اداروں میں ان کی آواز کو سنا جاتا تھاڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال سے وکیلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور عدل کے ادارے کو بھی ان کی کمی لمبے عرصے تک محسوس ہوتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں