چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد دو عدالتی افسران کے تقرر ی کا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 9 فروری 2018 00:50

لاہور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی کی منظوری کے بعد دو عدالتی افسران کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

(جاری ہے)

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق افضال کھوکھر کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کردیا گیا جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار محمد اسحاق کو چیف جسٹس کی عدالت میں کورٹ ایسویسی ایٹ تعینات کردیا گیا ہے اس حوالے سے دونوں افسران کو 9فروری سے چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں