چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسروں کو دیئے گئے اضافی لیپ ٹاپس واپس لینے کا حکم دے دیا

جمعہ 9 فروری 2018 00:50

لاہور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس یاور علی نے جوڈیشل افسروں کو دیئے گئے اضافی لیپ ٹاپس واپس لینے کا حکم دے دیا، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے مراسلہ جاری کر دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے مراسلہ جاری کیا مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت 36 اضلاع کے سیشن جج جوڈیشل افسروں کی الاٹ کئے گئے سرپلس لیپ ٹاپس اپنے قبضے میں لیے جائیں ،سیشن جج سرپلس لیپ ٹاپس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کریں،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2015ء اور 2016ء میں خریدے گئے لیپ ٹاپس کی تفصیلات بھی ہائیکورٹ کو بھجوائی جائیں. جوڈیشل افسروں کو دیئے گئے لیپ ٹاپس کی تعداد اور ججوں کی تعیناتی کی جگہ بھی بتائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں