لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں امیدواروں کے بینرز ،فلیکسز اور پوسٹرز آویزاں کرنے پر پابندی عائد

جمعہ 9 فروری 2018 00:50

لاہور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں امیدواروں کے بینرز ،فلیکسز اور پوسٹرز آویزاں کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ، خلاف ورزی کرنیوالے امیدوار کو نااہل اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ راجہ جاوید اقبال نے لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیاہے۔

(جاری ہے)

جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ 24 فروری کو ہونیوالے لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہو گی، چیئرمین الیکشن بورڈ نے بینرز فلیکسز اور پوسٹرز آویزاں کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ،امیدواروں کے حمایتی الیکشن کے روز ووٹ کے لیے مہم نہیں چلائیں گے، ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کو نااہل اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے،24 فروری سے 24 گھنٹے پہلے تمام امیدوار اپنی الیکشن مہم ختم کر دیں گے ،ہائیکورٹ میں ہونیوالی پولنگ کے روز وکلا ء ہائیکورٹ میں داخلے کے لیے جی پی او اور ٹرنر روڈ کا گیٹ استعمال کرسکیں گ۔.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں