آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک وارڈنز کو کو ترقی دینے کے حوالے سے محکمانہ پروموشن بورڈ کااجلاس

جمعہ 9 فروری 2018 00:50

لاہور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی ہدایات پر ٹریفک وارڈنز کوسینئرٹریفک وارڈنز کے عہدہ پر ترقی دینے کے حوالے سے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، اظہر حمید کھوکھرکی سربراہی میں محکمانہ پروموشن بورڈ کااجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میںٹریفک وارڈنزکے کیسز کا جائزہ لینے کے بعد سنیارٹی ،بہتر کارکردگی اور اچھے ریکارڈ کے حامل میرٹ پر پورا اترنے والے 150 ٹریفک وارڈنز کوسینئرٹریفک وارڈنز کے عہدہ پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

ترقی پانے والوں میں لاہورکے 47 ، راولپنڈی 57 ، فیصل آباد 25 ، ملتان 9 اور گوجرانوالہ کے 12 ٹریفک وارڈنز شامل ہیں۔ بورڈ کے دیگر ممبران میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ I-، سید خرم علی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد فاروق مظہراور ڈی آئی جی سپیشل برانچ پنجاب زعیم اقبال شیخ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں