نو زا ئید ہ بچوں کو زند ہ رہنے اور پھلنے پھولنے کو یقینی بنایاجائے گا،ڈاکٹر محمد اجمل خاں

جمعہ 9 فروری 2018 00:50

لاہور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) نو زا ئیدہ اور چھو ٹے بچو ں کی صحت کے معیا ر کو بہتر بنا نے کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور یو نیسیف مل کر کا م صو بے میں کا م کر یں گے ۔اس امر پر اتفا ق جمعرا ت کوکمیشن کے آفس میںہو نے والی ایک میٹنگ میں کیا گیا۔یو نیسیف کے وفد کی قیا دت چیف ہیلتھ یو نیسیف پا کستان ڈاکٹر کینیڈی اونگوے جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر محمد اجمل خاں نے کمیشن کی جا نب سے سر برا ہی کے فرا ئض انجا م دیے۔

ڈاکٹر کینیڈی اونگوے نے بتا یاکہ یو نیسیف صحت کے شعبہ میںایک نئے کنٹری پروگرا م (2018-2022)کے تحت دیگر سٹیک ہو لڈرز کے سا تھ مل کرکا م کر رہا ہے۔اس پرو گرا م میں معیا ری صحت کی خد ما ت کی فراہمی ایک اہم شعبہ ہے جس کے تحت صحت کے مطلو بہ معیا ر کو فروغ دیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نو زا ئید ہ بچوں کو زند ہ رہنے اور پھلنے پھولنے کو یقینی بنایاجائے گا۔

اس سلسلے میں یو نیسیف معیا ری صحت کے ما ہرین سے را بطے میں ہے۔ڈاکٹر محمد اجمل خاںنے وفد کو کمیشن کے فرا ئض اور ذمہ دا ریوں سے آگا ہ کیا ۔انہوں نے بتا یا کہ کمیشن پہلا خو د مختا ر انضبا طی ادا رہ ہے جو معیا ری صحت کی خدمات کی فرا ہمی میں بہتری کے لیے مسلسل کا م کر رہا ہے اور سر کا ر ی اور غیر سر کا ری دو نوں شعبو ں پر تو جہ رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ بہتر معیا ر کو قائم رکھنے کے لیے سینئر ما ہرین فیلڈ میں جا کرعلا ج گا ہوں میںفراہمی صحت کے کم سے کم معیا ر کو قا ئم رکھنے کے لیے مشا ورتی ورکشا پ کا انعقا د کرتے ہیں۔کمیشن فی الوقت مختلف شعبہ ہا ئے صحت میں کم سے کم معیا ر بنانے میں مصروفِ عمل ہے، جن میں مڈ وا ئفری،ما ں بچے کی صحت کا تحفظ اور فیملی ویلفیئر سینٹرز شا مل ہیں ۔

انہوں نے بتا یا کہ ہو میو پیتھک اور مطب کے تیا ر کر دہ معیا را ت کا اردو میں تر جمہ بھی کیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد اجمل خاں نے وفد کو بتا یا کہ کمیشن اب تک 11ہزارسے زائد علا ج گا ہوں کے 14ہزار سٹا ف ممبرا ن اور ما لکا ن کو تر بیت بھی دے چکا ہے اوراس کے سا تھ سا تھ علا ج گا ہوں کو رجسٹریشن اور لا ئسنسنگ بھی جا ری ہے اوراب تک 40ہزا ر سے زیا دہ علا ج گا ہیں کمیشن کے سا تھ رجسٹر ڈ ہو چکی ہیں جبکہ 25ہزا ر سے زا ئد کو لا ئسنس بھی جا ری کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کمیشن کے شعبہ شکا یا ت کے با رے میں بھی بتا یا ۔انہوں نے یہ بھی بتا یاکہ کمیشن اب تک 7 ہزا ر سے زیا دہ عطا ئیوں کے جعلی اڈے سر بمہر کر چکا ہے اور یہ عمل عطا ئیت کے مکمل خا تمے تک کمیشن کے ایک اہم مقصد کے طو ر پر جا ری رہے گا ۔یو نیسیف کے وفد نے کمیشن کی پنجاب میں صحت کی خدمات میں بہتری کے لیے کوششوں کوسراہا اور زچہ وبچہ مراکز و بنیادی علاج گاہوں کو سنٹرزآف ایکسیلنس اور فراہمی صحت کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

یونیسیف کے وفد میںماں و بچہ کی صحت کی ما ہر ڈاکٹر صا ئمہ رضوان ، ما ہرِ صحت ڈاکٹر را نا مشتا ق حسین ،ڈاکٹر نا ئلہ شا ہد ،ڈاکٹرقرت العین اور ڈاکٹر سا ئر ہ خان شا مل تھے، جبکہ کمیشن کے وفد میں ڈائریکٹر کمپلینٹس پروفیسر ڈاکٹر ریا ض تسنیم ،ڈائریکٹر لا ئسنسنگ اینڈ ایکریڈیٹیشن ڈاکٹر محمد انور جنجو عہ ،ایڈیشنل ڈائر یکٹر کو الٹی ایشو رنس ڈاکٹر قمر سلما ن اورایڈیشنل ڈائریکٹر کلنیکل گو رننس ڈاکٹر انیس قریشی شا مل تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں