لاہور ، ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد لٹریسی ایسوسی ایشن کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

جمعرات 8 فروری 2018 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی ایاز گورائیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد لٹریسی ایسوسی ایشن نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، محکمہ لٹریسی ملازمین نے مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا، ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی ایاز گورائیہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لٹریسی سٹاف اور کسی ٹیچر کو محکمہ سے نہیں نکالا جائے گا، ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے پراسیس شروع کر دیا گیا ہے، دوسری جانب سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے نہ ہونے پر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں