لاہور، ایجوکیٹرز بھرتی کے معاملہ پر این ٹی ایس پاس کرنے والے درجنوں امیدواروں کو انٹرویو میں شارٹ لسٹ کردیا

جمعرات 8 فروری 2018 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) پنجاب میں ایجوکیٹرز بھرتی کے معاملہ پر این ٹی ایس پاس کرنے والے درجنوں امیدواروں کو انٹرویو میں شارٹ لسٹ کردیا گیا۔ امیدواروں پر اعتراضات لگا کر انٹرویو نہیں لئے گئے۔

(جاری ہے)

ای ایس ای، ایس ایس ای ، ایس ای ایس ای اور اے ای اوکے عہدے پر بھرتیاں جاری ہیں۔ ماسٹر ان سائیکالوجی امیدواروں کو انٹر ویو کے روز نا اہل قرار دیا گیا۔ پالیسی کے مطابق ماسٹر ان سائیکالوجی کے امید وار نوکریوں کے لیے اہل تھے۔ اس حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کسی امیدوار کو شارٹ لسٹ نہیں کیا۔ اعتراضات لگنے کے باوجود بھی متعلقہ امیدواروں کے انٹرویو ز کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں