طلباء یونین پر پابندی عائد کئے جانے کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے، جبران بن سلمان

جمعرات 8 فروری 2018 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) ناظم اسلامی جمعیت طلباء جامع پنجاب جبران بن سلمان نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 فروری بروز جمعہ سے ’’آئو بدلیں پاکستان ‘‘ کے نام سے مہم شروع کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

طلباء یونین پر پابندی عائد کئے جانے کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔ 14فروری کویوم سیاہ اور 26فروری کو جامعہ پنجاب میں اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔ لسانی بنیاد وں پر طلباء کو تقسیم کرنے کی سفارش نا کام بنائیں گے۔ یو نیورسٹی سے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں