ْلاہور ، پنجاب حکومت نے ٹیوٹا، پی وی ٹی سی اور پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے فنڈز روک لیے

تینوں اداروں کو فنڈز کے اجرا کا معاملہ سالانہ اخراجات کی آڈٹ رپورٹ پیش کرنے سے مشروط کردیا

جمعرات 8 فروری 2018 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) پنجاب حکومت نے ٹیوٹا، پی وی ٹی سی اور پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے فنڈز روک لیے، تینوں اداروں کو فنڈز کے اجرا کا معاملہ سالانہ اخراجات کی آڈٹ رپورٹ پیش کرنے سے مشروط کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ووکیشنل ٹریننگ سنٹر، ٹیوٹا اور پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پروگرام حکام کی جانب سے رواں مالی سال میں مختص ڈویلپمنٹ بجٹ کے اجرا کے لیے محکمہ خزانہ پنجاب سے رجوع کیا۔

جس پر اداروں کی جاری شدہ بجٹ کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ تینوں اداروں کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے،جس پر فنڈزروک لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایوان وزیر اعلی پنجاب نے تینوں اداروںکوترقیاتی بجٹ کے اجرا کو آڈٹ رپورٹ سے مشروط کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ادارے اپنے سالانہ اخراجات پر آڈٹ رپورٹ پیش کریں اور بجٹ لے سکیں گے۔ حکام کے مطابق ٹیکنکل ایجوکیشن ، ووکیشنل ٹریننگ اور پنجاب سکل ڈویلپمنٹ نے ڈویلپمنٹ کے بجٹ کی استدعا کی تھی۔ صوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ کی جاری رپورٹ پر ایوان وزیراعلیٰ نے تینوں محکموں کی کارکردگی کا نوٹس لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں