لاہور،لیسکو افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ

جمعرات 8 فروری 2018 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) لیسکو افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، بورڈ آف ڈائریکٹر کی ایچ آر کمیٹی کا اجلاس آج ہیڈکوارٹرز میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے افسران و ملازمین کے لئے خوشخبری سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

کمپنی کے افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بونس کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایچ آر کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی جائیگی۔ ایچ آر کمیٹی کا اجلاس9فروری کو لیسکو ہیڈکوارٹرز میں طلب کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویڑن نے افسران و ملازمین کو بونس دینے کا اعلان کیا تھا ،جس پر لیسکو نے بھی عملدرآمد شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں