لاہور بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی دربار حضرت میاں میر ؒ پر حاضری

چیئر مین حضرت میاں میر لائرز فورم پیر سید انوار الحسن گیلانی نے عہدیداران کی دستار بندی کی ،عشائیہ بھی دیا

جمعرات 8 فروری 2018 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) لاہور بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ملک ارشد نے دیگر نو منتخب عہدیداران کے ہمراہ حضرت میاں میرؒ کے دربار پر حاضری دی۔ سجادہ نشین درگاہ حضرت میاں میر و چیئر مین لائرز فورم و ایڈ ووکیٹ سپریم کورٹ پیر سید انوار الحسن گیلانی نے ان کا استقبال کیا اور تمام عہدیداران کی دستار بندی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر حضرت میاں میر لائرز فورم پیر سید شہباز بخاری ، نائب صدر پیر سید عمیر گیلانی ، پیر سید رضاگیلانی ، سابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن و سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میاں ظفر اقبال کلانوری، سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ ندیم حیدر بھی موجود تھے ۔دربار حضرت میاں میرؒپر حاضری اور دستار بندی کے بعد سجادہ نشین درگاہ حضرت میاں میر و چیئر مین لائرز فورم و ایڈ ووکیٹ سپریم کورٹ پیر سید انوار الحسن گیلانی نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں