پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں کل سے کتابوں کی مفت فراہمی شروع کی جائے گی

جمعرات 8 فروری 2018 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں کل سے کتابوں کی مفت فراہمی شروع کی جائے گی۔ پنجاب بھر کے وئیر ہائوس میں کتابیں پہنچادی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ درسی کتب آج لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کے حوالے کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

کتب کی مفت فراہمی کا عمل 27 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ 28 فروری کو سکول سربراہان کو کتب فراہمی کے سر ٹیفکیٹ جاری ہونگے۔ صوبے بھر میں 5 کروڑ 33 لاکھ 28 ہزار 398 مفت کتابیں فراہم کی جائیں گی۔ 4 کروڑ 50 لاکھ 25ہزار 36 کتابیں ویئر ہائوس میں پہنچا دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں