واٹس ایپ رقوم کی منتقلی اور مالی لین دین کے لیے بھی استعمال ہوسکے گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 8 فروری 2018 22:54

واٹس ایپ  رقوم کی منتقلی اور مالی لین دین کے لیے بھی استعمال ہوسکے گی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08جنوری2018ء ):واٹس ایپ رقوم کی منتقلی اور مالی لین دین کے لیے بھی استعمال ہوسکے گیواٹس ایپ رقوم کی منتقلی اور مالی لین دین کے لیے بھی استعمال ہوسکے گی۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کو دنیا کی مقبول ترین چیٹنگ ایپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔

ان تبدیلیوں کو عموما صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نت نئی اپ ڈیٹس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اب مالی لین دین کی سہولت بھی متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔واٹس ایپ ’ایزی پے منٹ‘ کے نام سے نئے فیچر کی آزمائش جاری رکھے ہوئے جس کے تحت صارفین محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر فی الحال بی ٹا ورژن میں ہے جسے مکمل تجزیے اور کامیاب تجربے کے بعد باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

یہ فیچر ’اٹیچمنٹ‘ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں گیلری، آڈیو اور لوکیشن وغیرہ کے آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے ’پے منٹ‘ کے آپشن کو دبانے سے نئی اسکرین میں ’یو پی آئی‘ اکاؤنٹ کا لنک کھلے گا، اگر ’یوپی آئی‘ اکاؤنٹ نہیں ہے تو صارف کو پہلے یہ اکاونٹ لازمی بنانا ہوگا۔
واٹس ایپ  رقوم کی منتقلی اور مالی لین دین کے لیے بھی استعمال ہوسکے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں