ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت حکومت پنجاب کی ٹیکس ،نان ٹیکس وصولیوں کی آن لائن ادائیگی کیلئے کمپیوٹرائز سسٹم کی تیاری کے حوالے سے اجلاس

وصولیوں کے آن لائن نظام کے اجراء کیلئے سٹیٹ بنک آف پاکستان ، حکومت پنجاب ، انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین مجوزہ معاہدہ کے مندرجات کا جائزہ ، ٹیکس اکٹھا کرنے والی ایجنسیوں سے مشاورت کی گئی

جمعرات 8 فروری 2018 22:50

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت حکومت پنجاب کی ٹیکس ،نان ٹیکس وصولیوں کی آن لائن ادائیگی کیلئے کمپیوٹرائز سسٹم کی تیاری کے حوالے سے اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت حکومت پنجاب کی ٹیکس اور نان ٹیکس وصولیوں کی آن لائن ادائیگی کے لیے کمپیوٹرائز سسٹم کی تیاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس رانا عبید اللہ انور، ہیڈ آف ٹیکس ریفارمزیونٹ عبدالرحمن وڑائچ،ڈپٹی سیکرٹری ریسورسز فائقہ احمد، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، لاء ڈیپارٹمنٹ، پنجاب آئی ٹی بورڈ، پنجاب ریونیو اتھارٹی، اے جی آفس پنجاب، بنک آف پنجاب اورنیشنل بنک آف پاکستان کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد وصولیوں کے آن لائن نظام کے اجراء کیلئے سٹیٹ بنک آف پاکستان ، حکومت پنجاب اور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین مجوزہ معاہدہ کے مندرجات کا جائزہ لینا اور ٹیکس اکٹھا کرنے والی ایجنسیوں سے مشاورت تھا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری فنانس عبیداللہ نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت پنجاب سرکاری ادائیگیوں کے لیے عوامی مشکلات کے خاتمے کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک باقاعدہ ویب سائٹ لانچ کر رہی ہے جس کے ذریعے ٹیکس دہندگان/شہری پی ایس آئی ڈی (Payment Slip Identification)کے تحت پنے ٹیکس /نان ٹیکس واجبات آن لائن ادا کر سکیں گے۔

ویب سائٹ کی تیاری ،اجراء اور فعالیت کی ذمہ داری پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سُپرد ہو گی۔ ون لنک بل پے منٹ سسٹم کے تحت ابتدائی طور پر شہری انٹرنیٹ بینکنگ اور اے ٹی ایم کے ذریعے اپنے واجبات ادا کریں گے جس کے بعد بتدریج ادائیگی دیگر طریقوںکو بھی سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ نیشنل بنک اور بنک آف پنجاب کی مختلف شاخوں میں کائونٹر پر کی جانے والی ادائیگیاں او ٹی سی بھی ویب سائٹ پر جاری کی گئی پی ایس آئی ڈی کے تحت کی جائیں گی جسے ون لنک کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔

وہ شہری جو انٹرنیٹ بینکنگ اور اے ٹی ایم استعمال نہیں کرتے وہ پہلے سے مروجہ نظام کے تحت ادائیگی کر سکیں گے۔اس ضمن میں حکومت پنجاب سٹیٹ بنک اور ون لنک گارنٹی لمیٹیڈ کے ساتھ باقاعدہ ایگریمنٹ سائن کرے گی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے اجلاس کو معاہدہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس کے بعد بورڈ آف ریونیو، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے نمائندگان نے محکمہ خزانہ و انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندگان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اپنی تجاویز پیش کیں ۔

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے محکمہ خزانہ اور آئی ٹی بورڈ کے نمائندگان کو ہدایت کی کے وہ تمام سٹیک ہولڈز کے تحفظات کو دور کریں تاکہ آئندہ اجلاس میں معاہدہ کو حتمی شکل دی جا سکے اور ون لنک کی تشکیل اور آن لائن سسٹم کے بروقت اجراء کو ممکن بنایا جا سکے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر خزانہ نے اپنے دفتر میں گز کے نئے مقرر کردہ کنٹری ہیڈ ٹوبیاس بیکر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میںسروسز سیلز ٹیکس سے متعلقہ اُمور زیر بحث لائے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں