نوازشریف اورشہبازشریف کی سعودی عرب میں مصروفیات،حقائق سامنےآگئے

نوازشریف اورشہبازشریف گرفتارسعودی شہزادوں کے پارٹنررہے ہیں،سعودی ایجنسیزنے شریف برادران سے سعودی شہزادوں کی کرپشن بارے معلومات حاصل کیں۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 جنوری 2018 16:23

نوازشریف اورشہبازشریف کی سعودی عرب میں مصروفیات،حقائق سامنےآگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سعودی عرب میں مصروفیات کے حقائق سامنے آگئے ہیں،سعودی ایجنسیزنے سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف سے سعودی شہزادوں کی کرپشن بارے معلومات حاصل کیں،کیونکہ نوازشریف اور شہبازشریف سعودی شہزادوں کے پارٹنررہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوسعودی عرب میں شہزادوں کی کرپشن بارے تحقیقات کیلئے بلایا گیا تھا۔

اسی لیے سعودی عرب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کواپنے خصوصی طیارے کے ذریعے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی شہزادوں کوکرپشن پرگرفتار کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ نوازشریف اور شہبازشریف سعودی شہزادوں کے پارٹنررہے ہیں۔اسی لیے سعودی ایجنسیزنے شریف برادران سے بھی معلومات حاصل کرنے کی ضرورت محسوس کی ۔جس کے باعث شریف برادران کوسعودی عرب میں سمن کیا گیا۔سعودی ایجنسیز نے شریف برادران نے شہزادوں کی کرپشن بارے پوچھ گچھ بھی کی۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نوازشریف اور شہبازشریف کوسعودی حکام کی جانب سے کوئی پذیرائی نہیں ملی۔سعودی شاہی خاندان پہلے ہی شکارگاہیں قطری خاندان کودینے پرناراض ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں