لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات مکمل، پروگریسو پینل بھاری اکثریت سے کامیاب

اعظم چوہدری صدر، عبدالمجید ساجد سیکرٹری اور مجتبیٰ باجوہ سینئر نائب صدر منتخب

پیر 1 جنوری 2018 16:07

لاہور ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات31 دسمبر2017ء کولاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میں پروگریسو پینل، جرنلسٹ پینل ، ورکرز پینل اوررائٹرز پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا الیکشن میں2027ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔حتمی نتائج کے مطابق پروگریسو پینل کے امیدواروں نے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔

پروگریسو پینل کی طرف سے اعظم چوہدری صدر منتخب ہوئے جنہوں نی1089 و وٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل صدارتی امیدواران ذوالفقار علی مہتو 830 ، زاہد شفیق طیب 47 اور فیصل درانی نی33 ووٹ حاصل کئے ۔ سینئر نائب صدر کی نشست پر مجتبیٰ باجوہ 1097 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل قمرالزمان بھٹی 730 اور سید بابر شاہ نے 89 ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

نائب صدرشکیل سعید نے 947 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل امیدواران میں سید عدنان فاروق 785 ، شیر ا فضل بٹ 95 اور السلطان شمس الحق قذافی نے 86 ووٹ حاصل کیے۔

سیکرٹری کی نشست پر مسلسل دوسری مرتبہ عبدالمجید ساجدنے کامیابی حاصل کی اورمجموعی طور پر سب سے زیادہ1109 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل امیدواران رضوان فرید 697 ، سید فاطر شاہ 99 اور طارق شاہد ستی نے 63 ووٹ حاصل کئے ۔جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرسالک نواز 890 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران ہما صدف 840 ،آصف شہزاد 133اورظہیر عباس شیخ نی101 ووٹ حاصل کیے۔

فنانس سیکرٹری کی نشست پراحسان شوکت نے 984 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران زاہد شیروانی 873، ناصر محمود بھٹی 64 اورممتاز سلیم لنگاہ نے 34 ووٹ لئے۔ گورننگ باڈی کی کل9 نشستوں کے نتائج کے مطابق محمد شاہنواز رانا 775 ، شاہد چوہدری 706 ، احمد رضا 702 ، سلمان قریشی 674 ، حسن تیمور 632 ، علی شیراز 615 ، حاجی عبدالغفور 611 ، قیصر رشید بٹ 600 اورنواب مقبول نی595 ووٹ حاصل کئے، اس طرح پروگریسو پینل نے گورننگ باڈی کی7 نشستیں جبکہ جرنلسٹ پینل نے صرف2 نشستیں حاصل کیں۔

اس موقع پر نو منتخب صدراعظم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پر امن اور بہترین الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ پروگریسو پینل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جو گروپ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گا و ہی کامیاب ہوگا، انہوں نے مختلف گروپس کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات پر131 نئے ممبران کا فریز کیا گیا ووٹنگ رائٹ بھی بحال کرنے کا اعلان کیا۔

سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ الیکشن کمیٹی نے خاور نعیم ہاشمی کی سربراہی میں مشکل ترین وقت میں پر امن الیکشن کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب میں سہولیات صرف اور صرف معزز ممبران کیلئے ہیںآج سے کلب میں نان ممبرز کا داخلہ سختی سے بند ہوگاجبکہ معزز ممبران کے مہمان بھی انکی موجودگی میں کلب آسکیں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ نومنتخب گورننگ باڈی صحافیوں کی فلاح کیلئے مثالی کام کرے گی اور لاہور پریس کلب پاکستان بھر کے پریس کلبز کیلئے ایک مثال ہوگا۔انہوں نے کلب ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں پیر اور منگل کی چھٹی اور ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں