محمد علی میاں کا مشیر تجارت وزیراعلیٰ پنجاب تقرر خوش آ ئند ہے، لاہو ر چیمبر
تازہ ترین : 1

محمد علی میاں کا مشیر تجارت وزیراعلیٰ پنجاب تقرر خوش آ ئند ہے، لاہو ر چیمبر

لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید نے حکومت و تاجر برادری کے درمیان پٴْل کا کردار ادا کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے تجارت محمد علی میاں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ان کا تقرر عمل میں لاکر بہترین قدم اٹھایا ہے، ملک طاہر جاوید نے کہا کہ معیشت تب تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک حکومت و نجی شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری قائم نہ ہو، یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے محمد علی میاں جیسی موزوں شخصیت کو اپنا مشیر برائے تجارت مقرر کرکے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان بہترین شراکت داری کو یقینی بنایا ہے، ملک طاہر جاوید نے توقع ظاہر کی کہ محمد علی میاں اسی جوش و جذبے کے تحت پٴْل کا کردار ادا کرتے اور تاجروں کے مسائل سے حکومت کو آگاہ کرنے کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2018 - 16:01:14

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :