انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسزکے نمائندے پیف پارٹنر سکولوں کا دورہ کریں ..
تازہ ترین : 1

انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسزکے نمائندے پیف پارٹنر سکولوں کا دورہ کریں گے

لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں میںانسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسزکے مجاز نمائندے برائے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے دوسرے مرحلے کیلئے بہاول نگر، وہاڑی، خانیوال،ساہیوال اور لاہورکے اضلاع میں دورہ کریں گے۔اس دوران نمائندے پارٹنر سکولوںمیں3تا 5جنوری 2018کومنعقد ہونے والے فائونڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کی18ویںکوالٹی ایشورنس ٹیسٹ(کیواے ٹی) کی توثیق کریںگے اور اعدادوشمار کے حصول کے ساتھ اس امتحان کو منعقد کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ بھی لیں گے،پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمودنے سکول مالکان اور ٹیسٹ کے دوران سکول میں موجودپیف مانیٹرز سے گذارش کی ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسزکے مجاز نمائندوں سے مکمل تعاون کریں۔

وقت اشاعت : 01/01/2018 - 15:58:53

اس خبر پر آپ کی رائے‎