وزیر اعلیٰ کے سنہری اقدام سے قابل قدر شخصیات ملک میں واپس لوٹ آئیں
بیرون ممالک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز شش و پنج کا شکار ہوگئے شہباز شریف نے بیرون ممالک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز کو PKLI ٹیکنالوجی کا مداح کر دیا
سمیرا فقیرحسین پیر 1 جنوری 2018 15:33
(جاری ہے)
پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کے پہلے مرحلے کو 25دسمبر کو مکمل کر لیا گیا۔
جس کے نتیجہ میں اب پاکستان کے نامور ڈاکٹرز سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اس جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ اِس ’’کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ‘‘ اِس کا حصہ بن رہے ہیں جبکہ بیرون ملک میں مقیم مقبول پاکستانی ڈاکٹرز بھی وطن عزیز بھی واپس آنے لگے ہیں اور بعض حصہ بن بھی چکے ہیں ۔ بیرون ممالک میں موجود پاکستانی ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد اس شاندار اور فلاحی منصوبے میں خادم پنجاب کا ساتھ دینے اور اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے رابطہ کر رہے ہیں ۔۔ملکی تاریخ مین پہلی بار بیرون ممالک مقیم پاکستانی نژادڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد اس پراجیکٹ کا حصہ بننے کے لئے بیتاب نظر آ رہی ہے اور خادم پنجاب کے اس پراجیکٹ کی بین الاقوامی سطح پر پزیرائی بھی کر رہی ہے ا مریکہ،برطانیہ، گلف، یورپ،آسٹریلیا، بحرین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں موجود پاکستانی ڈاکٹرز اس عظیم الشان فلاحی پراجیکٹ پر کافی خوش دکھائی دیتے ہیں اور اس بہترین کام میں اپنی خدمات کی حصہ داری بھی چاہتے ہیں اور اس کا کریڈٹ محمد شہباز شریف کی صحت دوست پالیسیوں کو جاتا ہے اور ان کا ویژن کہ وہ پنجاب سمیت پاکستان کو صحت مند اور توانا دیکھنا چاہتے ہیں اب کامران کامیاب دکھائی دیتا ہے ۔پنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح یہ پراجیکٹ بھی شفافیت اوراعلی معیار کا شاہکار ہوگااورہسپتال مینجمنٹ سسٹم کے تحت پورا نظام ڈیجیٹل اورکمپیوٹرائزڈہوگا۔ ڈاکٹروں نرسوں اوردیگر عملے کیلئے رہائشی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی نیز ہسپتال کے لئے امریکہ، یورپ، مشرق وسطی اور دنیا بھر سے باصلاحیت اور بہترین ڈاکٹروں اور نرسوں کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ کچھ سرجنز،سپیشلسٹ اور نرسیں آچکی ہیں۔ یہ ہسپتال پنجاب حکومت 100فیصد اپنے وسائل سے بنا رہی ہے اور یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ایک ماڈل ہے،ہسپتال میں گردے اور جگر کے امراض کے علاج کی جدید سہولتیں میسر ہوں گی اور نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ایسا ہسپتال نہیں ہو گا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی صحت عامہ کی بنیادی سہولتیں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں فراہم کرنے کا اعزاز حکومت پنجاب کو حاصل ہونے جا رہا ہے اور اب یہ تمام سہولتیں ایک ہی چھت کی نیچے فراہم کی جائیں گی۔ غریب اور مستحق لوگوں کے یہ ہسپتال کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلی کی ہدایت، پنجاب پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پچاسویں سی ٹی پی میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز کی ٹریننگ کے مراحل جاری
غلط فیصلوں کی سزا پارٹی اور کارکن برداشت کر رہے ہیں‘رانا فاروق سعید
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر پر اظہار تشویش
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت اہم اجلاس
داتا دربار سلام کیلئے آنیوالا شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
ایف آئی اے نے لیسکو کے مزید10کروڑ یونٹ کی خرد برد پکڑ لی
گیس چوری کریک ڈائون جاری ،مزید 654گیس کنکشن منقطع، 2کروڑ 18لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد
پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی‘ ملک محمد احمد ..
تمام فریقین و اسٹیک ہولڈرز مذاکرات کریں ،سب پھنس گئے ہیں آپس میں مذاکرات کا آغاز کریں، حافظ نعیم الرحمن
ایمن آباد رورل ہیلتھ سنٹر میں پہلی بار ہرنیا کا آپریشن کیا گیا‘وزیر صحت پنجاب
وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اہم اجلاس
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت