شہباز شریف وزیراعظم بننے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں‘عوام نواز شریف اور مریم ..
تازہ ترین : 1

شہباز شریف وزیراعظم بننے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں‘عوام نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے‘ اعتزاز احسن

شہباز شریف وزیراعظم بننے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں‘عوام نواز شریف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بننے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں‘عوام نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے، دونوں بھائیوں کی آپس میں چپقلش چل رہی ہے، ان کو اب کوئی نہیں بچا سکتا‘ اب سعودی عرب والے شریف خاندان کے لیے کچھ نہیں کر سکیں گے‘شہباز شریف شاہی خاندان نہیں راحیل شریف کے طیارے پر سعودی عرب روانہ ہوئے ‘شہباز شریف کے خوف سے نواز شریف بھی سعودی عرب پہنچ گئے دونوں بھائیوں میں چپقلش چل رہی ہے۔

لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کو سعودی عرب نے نہیں بلایا لیکن شہبازشریف کے خوف سے وہ بھی چلے گئے شریف برادران کی آپس میں چپقلش چل رہی ہے، شہباز شریف کہتے ہیں کہ مجھے وزیراعظم بنایا جائے جب کہ ووٹ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے اور شہباز شریف کے ساتھ نہیں، شہباز ہاتھ پائوں ماررہے ہیں کہ کوئی انہیں وزیراعظم بنا دے دیکھنا یہ ہے کہ شریف برادران سعودی عرب میں کیا کررہے ہیں، شہباز شریف راحیل شریف کے جہاز پر گئے ہیں، انہوں نے کوشش کی ہے کہ یہ تاثر دیا جائے کہ میں فوج آور عدلیہ کا ساتھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ریاض سے فون کیا کہ وہ اعلی شخصیات سے ملاقات کررہے ہیں لیکن اب سعودی عرب والے بھی شریف خاندان کے لیے کچھ نہیں کرسکیں گے نواز شریف کو سعودی عرب نے نہیں بلایا لیکن شہباز شریف کے خوف سے وہ بھی چلے گئے ملک کے وزیراعظم نواز شریف کو کہہ رہے ہیں کہ وہ اڈیالہ کو بھی جاتی امرا بنا دیں گے۔پیپلز پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کا مستقبل اچھا دیکھ رہے ہیں، تمام جماعتوں میں انتشار ہے، پیپلزپارٹی میں کوئی انتشارنہیں، پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں اچھا پرفارم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کیا پارٹی قیادت نے طاہرالقادری کے ساتھ شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے ملاقات کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2018 - 15:58:40

اس خبر پر آپ کی رائے‎