لاہور ہائیکورٹ نے ایس ای سی پی میں پالیسی بورڈارکان کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی‘ وفاق سے 17 جنوری کو جواب طلب

پیر 1 جنوری 2018 15:53

لاہور ہائیکورٹ نے ایس ای سی پی میں پالیسی بورڈارکان کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی‘ وفاق سے 17 جنوری کو جواب طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایس ای سی پی میں پالیسی بورڈارکان کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور وفاق سے 17 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں ایس ای سی پی میں پالیسی بورڈ ارکان کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں وفاقی سیکرٹری اور وزارت خزانہ کو فریق بنایاگیا،چیف جسٹس منصور علی شاہ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حافظ یوسف سمیت 2 کو رکن پالیسی بورڈایس ایس سی پی لگایاگیا،جن کی تعیناتی کیلئے قواعدو ضوابط پورے نہیں کئے گئے،عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت ایس ای سی پی کے ارکان کی تعیناتی کالعدم قرار دے۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاق سے 17جنوری کوجواب طلب کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں