جس کونااہل کرنےکی کوشش کی گئی اس کودنیا اہل سمجھ رہی ہے،رانا ثناءاللہ

کوئی بعید نہیں کہ عمران خان اور شیخ رشید خودکشی کرلیں،مشرف کیس کوبھی نوازشریف کیس کی طرح جلد نمٹاناچاہیے،سپریم کورٹ سے شیخ رشید جیسے شیطان کاسپریم کورٹ میں داخلہ بند کرنے کی درخواست ہے۔فیصل آباد میں میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 جنوری 2018 14:46

جس کونااہل کرنےکی کوشش کی گئی اس کودنیا اہل سمجھ رہی ہے،رانا ثناءاللہ
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری 2018ء) : وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ نااہل کرنے والے نوازشریف کودنیااہل سمجھ رہی ہے،کوئی بعید نہیں کہ عمران خان اور شیخ رشید خودکشی کرلیں،سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ شیخ رشید جیسے شیطان کاسپریم کورٹ کی بلڈنگ میں داخلہ بند کیاجائے۔انہوں نے آج فیصل آباد میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اور عمران خان بوکھلاہٹ کاشکارہیں۔

یہاں لوگ خود بخود مرتے جارہے ہیں۔کوئی بعید نہیں کہ عمران خان اور شیخ رشید خودکشی کرلیں۔ان کاخیال رکھناہوگا۔مجھے لگتاہے کہ یہ لوگ سسٹم پرخودکش حملہ کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ شیخ رشید جیسے شیطان کاسپریم کورٹ کی بلڈنگ میں داخلہ بند کیاجائے۔

(جاری ہے)

کیونکہ اس کی گفتگوسے سپریم کورٹ کی عزت میں اضافہ نہیں بلکہ کمی ہوتی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جس کونااہل کرنے کی کوشش کی گئی اس کودنیااہل سمجھ رہی ہے۔نوازشریف کونااہل کروانے اور کرنے والے شرمندہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف مسلم امہ کودرپیش چیلنجزاور ہم آہنگی کیلئے کرداراداکررہے ہیں۔وہاں کوئی دھرنا پلان کے حوالے سے بات چیت نہیں ہورہی۔سعودی عرب میں مسلم امہ کودرپیش چینلجزسے نکالنے کیلئے قدآور شخصیات ہی کرداراداکرسکتی ہیں جیسے نوازشریف اپناکرداراداکررہے ہیں۔

وہاں کوئی پنڈی جیساشیطان یا پاگل خان کردارادانہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف کیخلاف وفاقی حکومت کاکیس ہے وہ ن لیگ کاکیس نہیں ہے۔عدالت کوچاہیے مشرف کیخلاف ایکشن لے۔انہوں نے کہاکہ باقرنجفی کمیشن رپورٹ سے متعلق کہاگیا کہ میں نے وائرلیس پرحکم دیا۔لیکن نجفی رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں