ایشین گیمز کوالیفائرز کی تیاریوں کیلئے قومی ویمنز ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جاری

پیر 1 جنوری 2018 15:09

لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) ایشین گیمز کوالیفائرز ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلئے قومی ویمنز ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ سوموار کے روز بھی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہا ۔ اسسٹنٹ کوچ چاند پروین نے اے پی پی کو بتایا کہ کیمپ میں صبح شام دو سیشنز میں ٹریننگ ہورہی ہے ۔پہلے سیشن میں فزیکل ٹریننگ اور دوسرے سیشن میں میچ پریکٹس اور کھلاڑیوں کی سکلز پر کام کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایشین گیمز کوالیفائر کے لئے لگائے گئے کیمپ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ ان میں سے بہترین ٹیم تشکیل دی جائے گی جو کہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔ویمن کھلاڑیوں کو جتنے زیادہ ٹورنامنٹس کھیلنے کے مواقع ملیں گے اتنی ہی ان کی پرفارمنس بہتر ہوگی ۔

(جاری ہے)

۔ کیمپ میں شریک 32 کھلاڑیوں میں گول کیپرز میں رضوانہ یاسمین(واپڈا)، روشنا خان، اریبہ سرور (پنجاب)، ثنا امانت (آرمی)، جویان تھامس (سندھ)، فل بیکس میں عشرت عباس، مرینا انور (واپڈا)، تسکین کوثر، ادیبہ (آرمی)، آمنہ غفار (ریلوی)، ہاف بیکس میں ابرا شیخ، ذکیہ نواز، نفیسہ انور (واپڈا)، زیب النساء، رمشا الیاس (ریلوی)، ندا اصغر (پنجاب)، فارورڈز میں سحرش وحید (ریلوی)، حنا پرویز، ماریا صابر، حمرہ لطیف، امبرین ارشد، کلثوم شہزادی، نازیہ رحمت (واپڈا)، سائرہ اشرف (ریلوی)، عائشہ رفیق، ساحل ملک (آرمی)، سدرہ حاکم (ایچ ای سی)،افشا ں نورین،سائرہ چیمہ،سعیدہ ،بتول کاظمی، تہمینہ؂ شامل ہیں۔

آفیشلز میں کرنل (ر) احمد نواز منیجر، شاہین فاطمہ اسسٹنٹ منیجر، گلنار بیگم کیمپ کمانڈنٹ، سعید خان ہیڈ کوچ، چاند پروین اسسٹنٹ کوچ، محمد پرویز اسسٹنٹ کوچ اور ساجدہ فجر فزیو شامل ہیں۔ ایشین گیمز کوالیفائرز تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں 12 جنوری سے 20 جنوری کو منعقد ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں