سعودی ولی عہد شریف خاندان سے 24ارب ڈالر کی کرپشن کا حساب بھی لے سکتا ہے

پیر 1 جنوری 2018 14:30

سعودی ولی عہد شریف خاندان سے 24ارب ڈالر کی کرپشن کا حساب بھی لے سکتا ہے
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جنوری2018ء) :سینئر تجزیہ کار آفتاب اقبال نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان نے سعودی حکومت کے زور پر بہت پیسہ بنایا ہے ان کے انتہائی خاص حلقوں کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے اثاثے24ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرتے ہیں جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز کو ہاتھ اٹھا کر دعائیں کرنی چاہیں کہ یہ بات کوئی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کانوں میں نہ ڈال دے کیونکہ اس نے شریف خاندان کو فورا سے کہہ دینا ہے کہ بھائی صاحب آپ کے پاس 24ارب روپے ڈالر ہیں یہ آپ کے پاس اس وقت نہیں تھے جب آپ جلا وطنی کی حالت میں سعودی عرب آئے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کو اس دفعہ سعودی عرب کے دورے پر لینے کی بجائے دینے پڑ گئے کیونکہ آج کل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ہر آتے جاتے شخص کو کہتے ہیں کہ ادھر بیٹھ جاؤ اور حساب دے کر جاؤ۔مزید کیا کہا دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں