لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات2018 ء کے حتمی نتائج کاا علان ،پ
روگریسو پینل کی ایک بار پھر تاریخی فتح پروگریسو پینل کے اعظم چوہدری صدر منتخب ،سینئر نائب صدر کی نشست پر مجتبیٰ باجوہ 1097 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے
پیر 1 جنوری 2018 14:29
(جاری ہے)
نائب صدرشکیل سعید نے 947 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل امیدواران میں سید عدنان فاروق 785 ، شیر ا فضل بٹ 95 اور السلطان شمس الحق قذافی نے 86 ووٹ حاصل کئے، سیکرٹری کی نشست پر مسلسل دوسری مرتبہ عبدالمجید ساجدنے کامیابی حاصل کی اورمجموعی طور پر سب سے زیادہ1109 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل امیدواران رضوان فرید 697 ، سید فاطر شاہ 99 اور طارق شاہد ستی نے 63 ووٹ حاصل کئے ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرسالک نواز 890 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل امیدواران ہما صدف 840 ،آصف شہزاد 133اورظہیر عباس شیخ نی101 ووٹ حاصل کئے،فنانس سیکرٹری کی نشست پراحسان شوکت نے 984 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران زاہد شیروانی 873، ناصر محمود بھٹی 64 اورممتاز سلیم لنگاہ نے 34 ووٹ لئے۔
گورننگ باڈی کی کل9 نشستوں کے نتائج کے مطابق محمد شاہنواز رانا 775 ، شاہد چوہدری 706 ، احمد رضا 702 ، سلمان قریشی 674 ، حسن تیمور 632 ، علی شیراز 615 ، حاجی عبدالغفور 611 ، قیصر رشید بٹ 600 اورنواب مقبول نی595 ووٹ حاصل کئے، اس طرح پروگریسو پینل نے گورننگ باڈی کی7 نشستیں جبکہ جرنلسٹ پینل نے صرف2 نشستیں حاصل کیں۔اس موقع پر نو منتخب صدراعظم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پر امن اور بہترین الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور کہا کہ پروگریسو پینل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جو گروپ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گا وہ ہی کامیاب ہوگا، کلب کی سیاست سے شر پسندوں اور جعلسازوں کا خاتمہ ہو گیا ہے، انہوں نے مختلف گروپس کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات پر131 نئے ممبران کا فریز کیا گیا ووٹنگ رائٹ بھی بحال کرنے کا اعلان کیا۔ سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ الیکشن کمیٹی نے جناب خاور نعیم ہاشمی کی سربراہی میں مشکل ترین وقت میں پر امن الیکشن کروائے ہیں، پریس کلب کے معزز ممبران نے ان شرپسندوں کو مسترد کردیا ہے جنہوں نے 19 دسمبر کو پریس کلب میں دھرنا دیا، ہنگامہ آرائی کی ، کلب دفتر کو تالا لگوایا اور28 دسمبر کو پولنگ والے دن دھونس سے پولنگ نہ ہونے دی، کلب کے تالوں میں ایلفی ڈال کر ہنگامہ آرائی کرکے الیکشن ملتوی کروائے، انہوں نے کہا کہ نو منتخب گورننگ باڈی ایسے شرپسندعناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جبکہ اس سال سینئرز کی رہنمائی میں میرٹ پر سکروٹنی بھی کی جائے گی، الزامات کی سیاست کو کمیونٹی نے یکسر مسترد کیا، سوشل میڈیا اور کلب کے معاملات عدالت لے جانے والوں کے خلاف ماضی میں جنرل کونسل میں ہونے والے فیصلے کے مطابق کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب میں سہولیات صرف اور صرف معزز ممبران کیلئے ہیںآج سے کلب میں نان ممبران کا داخلہ سختی سے بند ہوگاجبکہ معزز ممبران کے مہمان بھی انکی موجودگی میں کلب آسکیں گے ، انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ نومنتخب گورننگ باڈی صحافیوں کی فلاح کیلئے مثالی کام کرے گی اور لاہور پریس کلب پاکستان بھر کے پریس کلبز کیلئے ایک مثال ہوگا۔انہوں نے کلب ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برو ز پیر اور منگل کی چھٹی اور ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار