چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے پنجاب بھر سے سال 2017ء کے دوران 7348بچوں کو تحویل میں لیا

پیر 1 جنوری 2018 14:29

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے پنجاب بھر سے سال 2017ء کے دوران 7348بچوں کو تحویل میں لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے پنجاب بھر سے سال 2017ء کے دوران 7348بچوں کو تحویل میں لیا ۔ریسکیو ٹیم کی جانب سے لاہور سے 1639بچوں کو جن میں سی1199لڑکے اور 440لڑکیاں، گوجرانولہ سی1060بچوں کو جن میں876لڑکے اور184لڑکیاں ، فیصل آباد سے 935بچوں کو جن میں 813لڑکے اور122لڑکیاں، راولپنڈی سے 1239بچوں کو جن میں 1140لڑکے اور 99لڑکیاں ، سیالکوٹ سے 1401بچوںکو جن میں 1387لڑکے اور 14لڑکیاں، ملتان سے 648بچوں کو جن میں 638لڑکے اور 10لڑکیاں،بہاولپور سے 331بچوں کو اور رحیم یار خان سے 95بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم کی جانب سے سال2017ء کے دوران 6776بچوں کو والدین کے حوالے کیا گیا۔ ان میں سے لاہور سے 1334بچوں کو جس میں 975لڑکے اور 359لڑکیاں، گوجرانوالہ سے 954بچوں کو جس میں 801لڑکے اور 153لڑکیاں، فیصل آباد سے 960بچوں کو جس میں 839لڑکے اور121لڑکیاں، راولپنڈی سے 1289بچوں کو جن میں 1191لڑکے اور98لڑکیاں، سیالکوٹ سے 1212بچوں کوجن میں 1198لڑکے اور 14لڑکیاں ، ملتان سی651بچوں کو جن میں 642لڑکے اور 9لڑکیاں، بہاولپور سے 309بچوں کو اور رحیم یار خان سے 67بچوں کو فیملی ٹریسنگ ٹیم کی جانب سے والدین تک پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

اس وقت چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور میں351بچے مقیم ہیں جن میں 224لڑکے اور127لڑکیاں شامل ہیں. ان تمام بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں رہائش، خوراک، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف دفاتر میں 145بچے ایسے ہیں جن کے والدین کی تلاش کا کام جاری ہے۔ان میں لاہور میں 88بچے، گوجرانوالہ میں 16، فیصل آباد میں 15، راولپنڈی میں 10، سیالکوٹ میں 3، رحیم یار خان میں 1اور ملتان میں 12بچے ایسے ہیں جن کے والدین کی تلاش کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں