طاہر القادری کا حقیقی مقصد ماڈل ٹائون سانحہ کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنا ہے تو حکومت انکی مدد کیلئے تیار ہے‘ مشاہد اللہ خان

پیر 1 جنوری 2018 14:29

طاہر القادری کا حقیقی مقصد ماڈل ٹائون سانحہ کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنا ہے تو حکومت انکی مدد کیلئے تیار ہے‘ مشاہد اللہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ اگر طاہر القادری کا حقیقی مقصد ماڈل ٹائون سانحے کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنا ہے تو حکومت انکی مدد کرنے کے لیے تیار ہے، ماڈل ٹائون واقعے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک مصنوعی ہے جس کی وجہ سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور وہ ماڈل ٹائون سانحے میں انصاف نہیں چاہتے بلکہ موجودہ سیٹ اپ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ماڈل ٹائون واقعے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک مصنوعی ہے جس کی وجہ سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے، کیا یہ لوگ 5 ماہ انتظار نہیں کرسکتے اور اپنی الیکشن میں حصہ لے کر اپنی مقبولیت کو نہیں دیکھ سکتی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو جماعتیں ماڈل ٹائون سانحے پر ایک ساتھ بیٹھے ہیں انہوں نے 269 افراد (سانحہ بلدیہ فیکٹری)، 188 افراد (سانحہ کار ساز) اور 50 افراد (واقعہ 12 مئی) کے قتل پر ایک ساتھ آواز بلند کیوں نہیں کی۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ مصنوعی اتحاد کا ہدف مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے جس کا مقصد آئندہ انتخابات میں کامیاب ہونے سے روکنا ہے، لیکن ان لوگوں کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ماضی کی طرح دوبارہ ناکام ہی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں