نیو ائیر نائٹ پر ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے کا معاملہ
تازہ ترین : 1

نیو ائیر نائٹ پر ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے کا معاملہ

پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے والی گاڑی معروف سیاسی شخصیت میاں منیر کے بیٹے کی نکلی

نیو ائیر نائٹ پر ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے کا معاملہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2018ء): لاہور کے علاقہ گھوڑا چوک کے قریب نیو ائیر نائٹ پر کار سواروں نے ناکے پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے دو پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی۔ تفصیلات کے مطابق کار کی ٹکر کے نتیجے میں پولیس اہلکار مستنصر جاں بحق جبکہ دوسرا پولیس اہلکار قاسم شدید زخمی ہوا۔ پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے کے بعد گاڑی میں سوار افراد فرار ہونے میں کامیاب تو ہوگئے لیکن اب اس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے والی گاڑی کانمبر LEA 2937 تھا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ گاڑی معروف سیاسی شخصیت میاں منیر کے بیٹے کی ملکیت نکلی ۔ پولیس نے گاڑی کے مالک کے ملازم سعید پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل مستنصر کے ورثا پر مقدمہ واپس لینے کے لیے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2018 - 13:14:51

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :