مریم نواز بھی دو روز میں سعودی عرب روانہ ہونے کے لئے تیار

پیر 1 جنوری 2018 13:11

مریم نواز بھی دو روز میں سعودی عرب روانہ ہونے کے لئے تیار
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جنوری2018ء):سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی دو روز میں سعودی عرب روانہ ہونے کے لئے تیاری کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار خبریں میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق نیاء این آر او طے پانے کے لئے اہم مشاورت کئے جانے کا امکان ہے ،سعودی عرب میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ،نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات کی موجودگی کے بعد معاملات مثبت راہوں پر گامزن ہوئے تو این ار او حتمی شکل دینے سے قبل مسودے پر مشاورت کے لئے مریم نواز کو سعودی عرب بلایا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز دو روز کے اندر سعودی عرب جا سکتی ہیں اور انہوں نے اس سلسے میں تیاری بھی کر لی ہے ۔واضح رہے کہ اس وقت وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر اہم رہنماء اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں اور اب مریم نواز کے جانے کے امکانات بھی ظاہر کئے جا رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں