پاکستان سپر لیگ میں واپسی کی کوششوں کو مناسب حوصلہ افزائی نہیں ملی،عبدالرزاق

پیر 1 جنوری 2018 13:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) قومی ٹیم کے آل رانڈرعبدالرزاق نے شکوہ کیا ہے کہ ان کی پاکستان سپر لیگ میں واپسی کی کوششوں کو مناسب حوصلہ افزائی نہیں ملی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران عبدالرزاق نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ خود بھی پی ایس ایل میں شرکت کے خواہشمند تھے لیکن حالات توقعات کے برخلاف رہے کیونکہ ان کی واپسی کی کوششوں کو مناسب حوصلہ افزائی نہیں ملی جس کی وجہ سے پی ایس ایل میں کھیلنے کی امید پوری نہیں ہو سکی۔ سابق آل رانڈر کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل کرلیا تو ممکن ہے کہ وہ بھی آئندہ برس پی ایس ایل میں کھیل سکیں لیکن انہیں اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ فارم اور فٹنس کے بغیر ایسا ہونا ممکن نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں