وسیم اکرم ڈومیسٹک کر کٹ میں منصوبہ بندی نہ ہونے پر پی سی بی پر تنقید
تازہ ترین : 1

وسیم اکرم ڈومیسٹک کر کٹ میں منصوبہ بندی نہ ہونے پر پی سی بی پر تنقید

ماضی کے برعکس ڈومیسٹک کرکٹ میں اب منصوبہ بندی دکھائی نہیں دیتی جس طرح ایک شاعر کو شعر کی آمد ہوتی ہے، ہمارے کرکٹ آرگنائزرز کو بھی اچانک ٹورنامنٹ کی آمد ہوتی ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے،سابق کپتان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ عمر اکمل کو میڈیا کی بجائے صرف بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران وسیم اکرم کاکہناتھا کہ ماضی کے برعکس ڈومیسٹک کرکٹ میں اب منصوبہ بندی دکھائی نہیں دیتی جس طرح ایک شاعر کو شعر کی آمد ہوتی ہے، ہمارے کرکٹ آرگنائزرز کو بھی اچانک ٹورنامنٹ کی آمد ہوتی ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصباح اور یونس خان کے بعد پاکستان اوسط درجے کی ٹیم بن چکی ہے جبکہ ایشیز کا پاک بھارت سیریز سے کوئی موازنہ نہیں، ایشیز کو4 سے 5 ملین لوگ دیکھتے ہیں لیکن پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے ایک ارب انسان بے تاب ہو جاتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2018 - 13:39:16

اس خبر پر آپ کی رائے‎