لاہور: تیز رفتار گاڑی کی ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر، ایک جاں بحق
تازہ ترین : 1

لاہور: تیز رفتار گاڑی کی ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر، ایک جاں بحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک تیزرفتار گاڑی نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔۔پولیس کے مطابق واقعہ ڈیفنس کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماری۔واقعے میں جاں بحق اہکار مستنصر کی لاش اور زخمی اہلکار قاسم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے والا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2018 - 13:09:56

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :