سوئس بنکوں سے 162ارب ڈالر کی واپسی کے لئے پاکستان امرا ء کی فہرست تیار

پیر 1 جنوری 2018 12:30

سوئس بنکوں سے 162ارب ڈالر کی واپسی کے لئے پاکستان امرا ء کی فہرست تیار
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جنوری2018ء) :ایف بی آر نے اپنے کاموں میں تیزی دکھاتے ہوئے پاکستانی حکمرانوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنے کا سوچ لیا ہے ایسے تمام حکمران جنہوں نے ملکی دولت کو اکھٹا کر کے سوئس بینکوں میں چھپایا ہوا ہے ان کے خلاف فہرست تیار کر لی گئی ہے جلد ان کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سوئس بنکوں میں موجود162ارب ڈالر کی واپسی کے لئے پاکستان امراء کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں اور اس حوالے سے ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں کے حوالے بھی دیئے جائیں گے ۔

واضح رہے کچھ ماہ قبل سوئس بنک کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں واضح کیا گیا تھا کہ پاکستانی حکمرانوں کے 75ارب ڈالرکی رقم سوئس بینکوں میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ 

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں