اداکارہ فیصل قریشی نے شوبز انڈسٹری میں 25 سال مکمل کرلیے

فیصل قریشی نے اداکاری کے علاوہ میزبانی اورٹی وی پروڈکشن میں بھی نام کمایا

پیر 1 جنوری 2018 12:26

اداکارہ فیصل قریشی نے شوبز انڈسٹری میں 25 سال مکمل کرلیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) اداکار فیصل قریشی نے شوبز انڈسٹری میں 25 سال مکمل کرلئے ہیں جس پر انہیں بے شمار دوستوں نے مبارکباد کے پیغامات دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیصل قریشی 1973 میں پیدا ہوئے ،ان کی والدہ افشاں قریشی بھی ملک کی مشہور اداکارہ ہیں ۔ فیصل قریشی نے چائلڈ سٹار کے طور پرکیریئرکاآغاز کیا جبکہ انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا لیکن فلموں میں وہ زیادہ کامیاب نہ ہوسکے جسکے بعد انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں کام شروع کردیا ۔ فیصل قریشی نے اداکاری کے علاوہ میزبانی اورٹی وی پروڈکشن میں بھی نام کمایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں