وزیراعلیٰ پنجاب کا نوازشریف کی پروٹوکول گاڑی کے نیچے بچے کی ہلاکت کا نوٹس
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ پنجاب کا نوازشریف کی پروٹوکول گاڑی کے نیچے بچے کی ہلاکت کا نوٹس

واقعے سے متعلق ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب،بچے کے ورثاء کو ہرصورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب کا نوازشریف کی پروٹوکول گاڑی کے نیچے بچے کی ہلاکت کا ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء ) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے نوازشریف کی پروٹوکول گاڑی کے نیچے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلیٰ نے واقعے سے متعلق ڈی پی اوگجرات سے رپورٹ طلب کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بچے کی ہلاکت کانوٹس لیتے ہوئے کہاکہ بچے کے ورثاء کوہرصورت انصاف فراہم کیاجائے گا۔

انہوں نے ڈی پی اوگجرات کوحکم دیاکہ واقعے سے متعلق ہرپہلوکی جامع تحقیقات کی جائیں۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کے قافلے کولالہ موسیٰ میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیاہے۔لالہ موسیٰ کے علاقے ڈنگہ میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکرسے 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ بچہ نوازشریف کی گاڑی پرپھول پھینک رہاتھا۔نوجوان کی شناخت حامد کے نام سے ہوئی ہے۔جاں بحق بچہ رحمت آبادلالہ موسیٰ کارہائشی تھا۔جاں بحق بچے کے والدین اور بھائی لاش دیکھ کربے ہوش ہوگئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 11/08/2017 - 18:00:37

اس خبر پر آپ کی رائے‎