بیس کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین مزید برداشت نہیں کی جائے گی‘اعجاز شفیع

جمعہ 11 اگست 2017 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں پر راج کررہی ہے،(ن) لیگ نے عدالت کا فیصلہ قبول کیا لیکن عوام نے نہیں کیا،جی ٹی روڈ ’’شیر آیا شیر آیا‘‘ کے نعروں سے گونج رہا ہے۔اپنے ایک بیا ن میں انہوںنے کہاکہ بیس کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اگر جمہوری اور منتخب وزیر اعظم اپنے مدت پوری کرتے تو آج ملک میں غربت،بے روزگاری،دہشتگردی اور توانائی جیسے بحران نہ ہوتے۔میاں نواز شریف نے چار سالوں میں ثابت کیا کہ اگر لیڈر ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہوں تو ملک ترقی کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا چند لوگوں کی وجہ سے آج ملک کا مستقبل دائو پر لگ چکا ہے ۔پوری دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے ۔ان چار سالوں میں پہلی مرتبہ کسی عوامی لیڈر نے عوام کیلئے کچھ اچھا کرنے کی پلاننگ کی لیکن ذاتی انا کی آڑمیں منتخب وزیر اعظم کو نااہل قرار دے دیا ہے۔قوم اس زیادتی کو مزید برداشت نہیں کر سکتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں