پسند کی شادی کرنے والی لڑکی صائمہ بی بی کو پولیس نے بازیاب کروا کر لاہور ہائی کورٹ میں پیش کر دیا

جمعہ 11 اگست 2017 18:28

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی صائمہ بی بی کو پولیس نے بازیاب کروا کر لاہور ہائی کورٹ میں پیش کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی صائمہ بی بی کو پولیس نے بازیاب کروا کر پیش کر دیا، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد لڑکی کو دارالامان بھجوا دیا اور اس کی عمر کا تعین کرنے کے لئے طبی معائنہ کروا کر رپورٹ 17 اگست کو عدالت میں پیش کر نے کی ہدایت کر دی، لاہور ہائی کورٹ میں آمنہ بی بی نے درخواست دائر کی کہ اس کی بیٹی صائمہ بی بی کو محمد سلیم نے اغواء کر لیا ہے لہٰذا عدالت اسے بازیاب کروائے، عدالت کے حکم پر ڈی پی او پاکپتن نے صائمہ کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دیا، ڈی پی او نے عدالت کو بتایا کہ صائمہ بی بی نے محمد سلم کے ساتھ مرضی سے شادی کی ہے جبکہ درخواست گزار آمنہ بی بی کے وکیل کا موقف تھا کہ لڑکی نابالغ ہے اور اس سے محمد سلم نے زبردستی شادی کی ہے عدالت نے لڑکی صائمہ بی بی کے عمر کے تعین کے لئے طبی معائنہ کروانے کی ہدایت کی ہے اور لڑکی کو تاحکم ثانی دارالامان بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں