محمد اشرف چوہدری پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مقرر

چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر چوہدری ظہیرالدین خان نے نوٹیفکشن جاری کردیا

جمعہ 11 اگست 2017 18:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر راہنما چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر لیبرونگ کی تنظیم میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر محمداشرف چوہدری کو پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میںمسلم لیگ ہائوس میں ایک تقریب میں چوہدری ظہیرالدین خان جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے انہیںنوٹیفیکشن دیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر اورسجاد بلوچ صدر مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری ظہیرالدین خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے نومنتخب جنرل سیکرٹری اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگی-انہوںنے دعا کہ کہ یہ ان سیاسی مستقبل کے لیے موثر کردار ادا کرے اور مزید آگے بڑھنے کے لیے ترقی کا اہم زینہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں