سینئر جج کیساتھ بدتمیزی ، لاہور ہائیکورٹ کا احاطہ نعرہ بازی کا مرکز بن گیا
تازہ ترین : 1

سینئر جج کیساتھ بدتمیزی ، لاہور ہائیکورٹ کا احاطہ نعرہ بازی کا مرکز بن گیا

سینئر جج کیساتھ بدتمیزی ، لاہور ہائیکورٹ کا احاطہ نعرہ بازی کا مرکز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج کیساتھ بدتمیزی کے معاملے پر سماعت سے قبل لاہور ہائیکورٹ کا احاطہ نعرہ بازی کا مرکز بن گیا، ممکنہ تصادم کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہائی کورٹ میں تعینات کی گئی۔ چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف جانیوالے تمام راستے سیل رہے اور وکلاء سمیت کسی بھی شخص کو عدالت کی طرف جانے کی اجازت نہ دی گئی۔ جس کے بعد شیر زمان کے حمایتی وکلا نے احاطہ عدالت میں ہی شیرزمان کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی۔جس کے جواب میں عدلیہ کے حامی وکلاء کا ایک گروہ بھی چیف جسٹس سید منصور علی شاہ اور ہائی کورٹ کی حمایت میں جمع ہو گیا اور عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے رہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 18:18:13

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :