درآمدات و برآمدات کا توازن پاکستان کے حق میں نہیں ہی: شوکت علی چوہدری

جمعہ 11 اگست 2017 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پاکستان مزدور محاذ کے سیکرٹری جنرل شوکت علی چوہدری نے مزدور محاذ لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سیاسیبحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ سیاسی افراتفری کے اس ماحول میں عوام کو درپیش مسائل مزید بڑھتے جا رہے ہیں۔ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری معاملات تنزلی کا شکار ہیں اور منفی پیداوار بھی دن بدن گرتی جا رہی ہے بجلی کی پیداوار جو پہلے ہی بحران کا شکار تھی مزید کم ہوتی جا رہی ہے ٹیکسٹائل کی صنعت جو منفی مثبت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے اور جن میں لاکھوں محنت کش کام کرتے ہیں اس کے زیادہ تر یونٹس کی بندش سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

درآمدات اور برآمدات کا توازن پاکستان کے حق میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی قرضوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت پاکستان آج تک کوئی موثر ٹیکسٹائل پالیسی میں نہیں بنا سکی۔ جو پالیسی انہوں نے بنائی ہے اس پر موثر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ قوم کے اربوں روپے جو بنکوں سے قرض لے کر معاف کروائے گئے ہیں۔ پچھلے 10 سال سے سپریم کورٹ اس کیس کی شنوائی ہی نہیں کر رہا۔ یہ ملک سے بڑی مالی بے ایمانی ہے کہ ایک خاندان کے افراد قوم کے اربوں روپے اس طرح ہڑپ کر جائیں اور سال ہاں سال تک کوئی مقدمات کا فیصلہ نہ ہو سکے اور قرضہ معاف کروانے والوں کو نہ کوئی سزا ہو اور نہ ہی قوم کی رقم واپس قوم کو مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں