پروڈیوسر مل کر فلمیں بنائیں تاکہ فلم انڈسٹری کو بحال کیاجاسکے ، ثناء

جمعہ 11 اگست 2017 18:01

پروڈیوسر مل کر فلمیں بنائیں تاکہ فلم انڈسٹری کو بحال کیاجاسکے ، ثناء
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) اداکارہ وماڈل ثنا نے کہا کہ پاکستان کے وہ پروڈیوسرز جنہوں نے الگ الگ فلمیں پروڈیوس کرنے کے بجائے مل کرایک ایسی فلم بنانے کی ٹھانی جس کا مقصد صرف اورصرف پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی ہے اوراس کے علاوہ فلم میکنگ کے شعبے سے دورچلے جانے والوں کو واپس لانا تھا۔ ثنا نے کہا ہے کہ اچھا ٹیم ورک جس کام میں ہوتا ہے اس کے نتائج ہمیشہ ہی بہترہوتے ہیں اورجہاں ٹیم میں بہترین کام کرنے والے بہت سے ہوں لیکن ان میں ہم آہنگی نہ ہوتواس کا نتیجہ ہمیشہ برا نکلتا ہے۔

اسی لیے توکہا جاتا ہے کہ اتفاق میں برکت ہے اورمل جل کرکام کرتے ہوئے ہرکوئی اس پروجیکٹ کی بہتری کے لیے اپنی رائے دیتا ہے نہ کہ اپنی کامیابی کے لیے کوشاں ہو۔

(جاری ہے)

اگراسی طرح الگ الگ فلمیں پروڈیوس کرنے کے بجائے دو سے تین پروڈیوسرمل کر ایک اچھی فلم پروڈیوس کریں تواس کے نتائج مثبت ہوں گے۔ثنانے کہا کہ گزشتہ برس اسی بات کو مدنظررکھتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے اپنی تمام عمروقف کردینے والے تین پروڈیوسروں میاں امجدفرزند، زوالفقارعلی مانا اورچوہدری اعجازکامران نے الگ الگ فلمیں پروڈیوس کرنے کے بجائے مل کرایک ایسی فلم بنانے کی ٹھانی جس کا مقصد صرف اورصرف پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی ہے اوراس کے علاوہ فلم میکنگ کے شعبے سے دورچلے جانے والوں کو واپس لانا تھا۔

اس سلسلے میں ان تینوں معروف فلم میکرز نے پروڈیوسرز الائنس کا نام متعارف کروا دیا ہے جس کے بینرتلے فلم بلائنڈ لو بنائی گئی۔ اس فلم کی ڈائریکشن فیصل بخاری نے دیں اوراس کی کاسٹ میں اداکارہ نمرہ خان، یاسرشاہ، عامر قریشی، عمران بخاری، خالد بٹ، فریاد جلال اورماتیرا شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں