تحر یک انصاف آئین وقانون اور جمہو ریت کی بات کرتی ہے جسکے لیے ہر فورم پر جنگ لڑتے رہیں گے ‘چوہدری محمد سرور

جمعہ 11 اگست 2017 17:26

تحر یک انصاف آئین وقانون اور جمہو ریت کی بات کرتی ہے جسکے لیے ہر فورم پر جنگ لڑتے رہیں گے ‘چوہدری محمد سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف آئین وقانون اور جمہو ریت کی بات کرتی ہے جسکے لیے ہر فورم پر جنگ لڑتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ہی نہیں پوری قوم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے سپر یم کورٹ سمیت تمام قومی اداروں کے ساتھ ہیں اور ان اداروں کے خلاف حکمرانوں کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ملک میں جمہو ریت اور اداروں کا مکمل دفاع اور تحفظ کر یں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں