پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا حسین گلدستہ ہے ‘انٹرفیتھ مکالمہ فورم

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابری کی نمائندگی دی جاتی ہے ‘جاویدولیم ،مولانامحمدعاصم مخدوم، علامہ مفتی سید عاشق حسین شاہ ،علامہ پیرمحمدزبیرعابد،مولانامحمداسداللہ فاروق ودیگرکا یوم اقلیت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 11 اگست 2017 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) انٹرفیتھ مکالمہ فورم پاکستان کے صدر جاویدولیم ،سیکرٹری جنرل مولانامحمدعاصم مخدوم،سینئر نائب صدر علامہ مفتی سید عاشق حسین شاہ ،پیس اینڈ ہارمنی نیٹ ورک پاکستان کے چیئرمین علامہ پیرمحمدزبیرعابد،مولانامحمداسداللہ فاروق ودیگر نے یوم اقلیت کے سلسلے میں منعقدہ مختلف تقریبات اور خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا حسین گلدستہ ہے ،پاکستان میں علماء کی محنت سے آج بین المذاہب راوادای ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان تمام اقلیتوں کو برابری کی نمائندگی دی جاتی ہے ،بین المذاہب ہارمنی وقت کی اہم ضرورت ہے ،پہلے بھی اس سلسلے میں علماء نے اپنا کردار ادا کیا ہے آئندہ بھی اس جدوجہد کو جاری رکھے گے انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی طرح اقلیتوں کو بھی عزت وآبرو اور عصمت و عفت کا تحفظ حاصل ہے ، اسلامی ریاست کے کسی شہری کی توہین و تذلیل نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ کل مسالک علماء بورڈ انٹرفیتھ ڈایئلاگ فورم اور فیسزز پاکستان مشترکہ طورپر مکالمہ بین المذاہب کے فروغ کے لئے جدوجہد کر رہاہے فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ مذہبی راوادای پر آرٹیکل اور کتابچوں کی اشاعت کی جارہی ہے ،پاکستان میں قیام امن کے لئے ریاستی اداروں اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں