سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ کم ہوگا ‘خادم حسین

سیلز ٹیکس ریفنڈ کی فوری ادائیگی کا طریقہ کار وضح کیا جائے تاکہ برآمدات کنندگان سرمائے کی کمی کا شکار نہ ہوں

جمعہ 11 اگست 2017 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے حکومت کی جانب سے برآمد کنندگان کے رکے ہوئے 23ارب 43 لاکھ کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی آن لائن ادائیگی کے انتظامات کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلزٹیکس ریفنڈ ادا نہ ہونے سے برآمد کنندگان سرمائے کی کمی کا شکار تھے جس کا اثر ملکی برآمدات میں کمی کی صورت میں نکل رہا ہے اور تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح 32ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی سے برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی ۔اور برآمد کنندگان دلجمعی سے پاکستانی مصنوعات بیرون ملک ارسال کرکے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرینگے ۔انہوںنے کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کا آسان طریقہ کار وضح کیا جائے تاکہ برآمدکنندگان کو ان کے ریفنڈ فوری حاصل ہوسکیں اور انہیں سرمایہ کی قلت کا سامنانہ کرنا پڑے۔انہوںنے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی میں کارباری افراد کی مشاورت اور تجاویز کو بھی شامل کیا جائے تاکہ نئی پالیسی کامیابی سے ہمکنار ہو۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں